• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف میچ ونر، اسی لیے آخری اوور دیا، آغا سلمان

دبئی (نمائندہ خصوصی) سلمان علی آغا نے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر کہا کہ غلطیاں ہوئیں ان پر وطن واپس جاکرکام کیاجائےگا۔ پاکستان نے فائنل میں بولنگ اور بیٹنگ میں شروعات اچھی کی، فنش اچھا نہیں کیا۔ فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ فائنل میں پرفارمنس نہیں دےپائے، کسی ایک کھلاڑی کی وجہ سے پاکستان میچ نہیں ہارا، پاکستان نےکرکٹ اچھی کھیلی لیکن کچھ لمحات میں مشکلات کاشکار رہے، حارث رؤف میچ ونر ہیں، آخری اوورز میں لانامناسب سمجھا، ان سے پوچھا گیا کہ بد ترین کارکردگی کے بعدکیا بابراعظم، محمدرضوان کو یاد کیا؟ اس پر کپتان کا جواب تھا کہ ایک کھلاڑی کو مِس نہیں کیا، موجودہ اسکواڈ نے فتوحات حاصل کی ہیں، مستقبل میں بھی پرفارمینس دےگا۔

اسپورٹس سے مزید