دبئی(نمائندہ خصوصی)سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ رقابت کیلئے ضروری ہے کہ ہم بھارت کیخلاف اپنے منفی ریکارڈ کو بہتر کریں،دونوں ملکوں کا میچ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا میچ ہوتا ہے اس کی اہمیت کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان بھارت کیخلاف اپنا ریکارڈ بہتر کرے۔ میر ے کھیلنے کے دنوں میں ہمارا پلڑا زیادہ تر بھاری ہوتا تھا۔ہم مسلسل بھارت کو ہرارہے تھے۔