دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی بارکرکٹ ا سکوررز کیلئےسالانہ کنٹریکٹ متعارف کرادیئے ہیں۔ملک کے 16کرکٹ ریجنز سے 20 اسکوررز کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔کنٹریکٹس کی مدت 1جولائی 2025سے 30جون 2026ہوگی۔ اس سے پہلے ا سکوررز کو صرف میچ فیس ملا کرتی تھی۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ا سکوررز کی حوصلہ افزائی ہوگی۔