کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹور نامنٹ میں پورٹ قاسم اور کسٹمز کا میچ دو، دو گول سے برابر رہا، پورٹ قاسم کی جانب سے حسن شہباز، علیم عثمان، کسٹمز کی طرف سے محمد احمد، اور بلال اسلم نے گول بنائے، دوسرے میچ میں پی اے ایف نے پاکستان آرمی کو4-0 سے مات دی۔