• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹرز کا خیالی ٹرافی کیساتھ جشن، خود کو احمق بناتے رہے

دبئی (نمائندہ خصوصی) ایشیا کپ فائنل کے بعد بھارتی کرکٹرز نے خیالی ٹرافی کیساتھ جیت کا جشن منایا اور پوری دنیا کے سامنے خود احمق بناتے رہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے پریس کانفرنس میں شرمندہ ہونے کے بجائے شکوہ کیا کہ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ ایک چیمپئن ٹیم کو اس کی محنت سے جیتی گئی ٹرافی سے محروم کیا جائے۔ ٹرافی نہ ملنے کے باوجود بھارتی ٹیم چیمپئن بن گئی، یہی ہمارے لیے کافی ہے۔ وہ اس دوران صحافیوں کی جانب سے ٹرافی نہ ملنے کے سوالات پر ٹال مٹول سے کام کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ خود کھلاڑیوں نے کیا تھا،بی سی سی آئی اور اے سی سی کے درمیان کسی سرکاری رابطے کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ ہم نے ٹرافی کو محسوس کرلیا ہے۔ پوڈیم پر اس لمحے سے لطف اندوز ہو رہے تھے ۔ بعدازاں ہٹ دھرمی پر قائم بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سمیت کئی کھلاڑیوں نے تصاویر کے ساتھ مصنوعی طور پر ٹرافی کی تصویر لگا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ۔

اسپورٹس سے مزید