• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی آئیگی، وزیراعظم

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انتہائی مفید ملاقات ہوئی، اچھے ماحول میں ہونے والی اس میٹنگ سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔ پاکستان کی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، معاشی استحکام حاصل کر لیا، پاکستان معیشت ،خارجہ تعلقات اور دفاع سمیت تمام محاذوں پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے ،یہ سب کچھ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں میں نے پاکستانی عوام کی نمائندگی کی ،مسلم ممالک سربراہان کے ساتھ بھی غزہ کے مسئلے پر امریکی صدر سے میٹنگ ہوئی تھی۔امید ہے اس حوالے سے جلدحوصلہ افزا نتائج سامنے آئیں گے۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار لندن میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کی معیشت ایک مشکل دور سے گزری،موجودہ حکومت کی تمام کامیابیاں خلوص، محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں اور ہر کسی نے اہداف کے حصول میں اپنا کردار ادا کیا۔

اہم خبریں سے مزید