کوئٹہ ( نسیم حمید یوسفزئی) وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان کے متعدد ایس پی اور اے ایس پی سطح کے افسران کی بلوچستان سے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے ہیں، مقررہ مدت مکمل کرنے کے بعد بلوچستان سے ریلیو کر دیے گئے، مزید سات افسران کی خدمات حکومت بلوچستان کے سپرد،کابینہ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے 13افسران جو گزشتہ ایک سال سے بلوچستان میں خدمات انجام دے رہے تھے اپنی مقررہ مدت مکمل کرنے کے بعد بلوچستان سے ریلیو کر دیے گئے ہیں۔