اسلام آباد (ساجد چوہدری )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی کونسل اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب ہو گئے ہیں،اجلاس میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ جنہوں نے دوبارہ صدر منتخب کیا، خالد مگسی نے کہا عوامی خدمت پوری ہمت اور صلاحیت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔