• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (رانا غلام قادر نیو ز ر پورٹر) قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہا ئوس اسلام آ باد میں ہوگا۔قومی اسمبلی سیکر ٹیریٹ نے 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔ وقفہ سوالات کی کاروائی ہوگی۔ انجم عقیل خان اور ابرار احمد کی جانب سے سیکٹر سی بارہ۔ سی تیرہ ۔ سی چودہ۔ سی پندرہ ۔سی سولہ اور ایچ سولہ اسلام اآ باد میں حاصل کردہ اراضی کے معاوضہ کی ادائیگی میں تاخیر کے بارے میں توجہ دلائو نو ٹس پیش کریں گے۔محمد ریاض فتیانہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تحصیل کمالیہ ۔پیر محل۔ تاند لیا نوالہ اور چیچہ وطنی میں حالیہ سیلاب کے دوران این ڈی ایم اے کی مبینہ ناقص کا ر کردگی سے متعلق توجہ دلائو نو ٹس پیش کر یں گے۔
اہم خبریں سے مزید