دبئی (عبدالماجد بھٹی) ایشین کپ کے فائنل کی ٹرافی بھارتی ٹیم کو نہیں دی جائے گی، ذرائع کے مطابق ایشن کرکٹ کونسل نے ٹرافی بھارتی ٹیم کو نہیں دی،بعد ازاں بھارتی ٹیم نےاسٹیدیم میں پریس کانفرنس کی جس میں بھارتی میڈیا منیجر نے پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے منع کردیا،بھارتی کپتان سوریاکماریادیو نے پاکستانی صحافی کے سوال کو نظر انداز کردیا، بھارتی میڈیا منیجر نے پاکستانی صحافی کا سوال شروع ہوتے وقت ہی مائک لینے کی درخواست کردی،بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایشیا کپ سے قبل ٹریننگ اچھی کی تھی، بھارتی کھلاڑیوں نے پریکٹس بھرپور کی جس کا رزلٹ بھی ملا۔