• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں بھتہ خوری کے واقعات بڑھنے لگے، ملیر میں شاپنگ پلازہ پر فائرنگ، مالک سے 5 کروڑ روپے بھتہ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں بھتہ خوری کے واقعات بڑھنے لگنے ،ملیر میں مبینہ بھتہ خوروں کی جانب سے شاپنگ پلازہ پر فائرنگ کرکے شاپنگ پلازہ کےمالک سے5کروڈ روپے بھتہ طلب کیا گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانہ کی حدود ملیر15پل کے اوپر سے2موٹر سائیکلوں پر سوار4مسلح ملزمان نے جیلانی شاپنگ سینٹر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پلازہ کے اطراف میں خوف و ہراس پھیل گیا ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے،پولیس کاکہنا ہےکہ ملزمان کی جانب سےشاپنگ پلازہ کے مالک سے 5کروڈ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے، واضح رہے کہ چند روز قبل نارتھ ناظم آباد میں واقع مین فوڈ پر بھی فائرنگ کے بعد ان سے بھتہ کا تقاضہ کیا گیا تھا، شہر میں بھتہ خوروں کی سرعام کارروائیوں نے شہریوں اور کاروبار سے منسلک افراد کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید