• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے میں سٹی گورنمنٹ کے دور میں مشکوک تقرریوں کی تحقیقات کا فیصلہ

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں سٹی گورنمنٹ کے دور میں مشکوک تقرریوں کی تحقیقات کا فیصلہ ، حکومت سندھ لوکل ڈپارٹمنٹ نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) میں مشکوک اور غیر قانونی تقرریوں کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہےیہ کمیٹی 25 ستمبر 2025کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت قائم کی گئی ہےکمیٹی کی سربراہی اسپیشل سیکریٹری ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ (ایچ ٹی پی) کریں گے، جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری (ایچ ٹی پی) کو ممبر/سیکریٹری، میونسپل کمشنر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو ممبر نامزد کیا گیا ہےکمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ باقی مشکوک تقرریوں کیساتھ ساتھ ان تمام غیر قانونی تقرریوں کی تحقیقات کرے جو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی (CDGK) کے دور میں کی گئیں مشکوک اور غیر قانونی تقرریوں کی مکمل جانچ پڑتال کر کے کمیٹی اپنی رپورٹ پندرہ دن کے اندر حکومت سندھ کو جمع کرائے واضح رہےسٹی گورنمنٹ کا دور 2001سے 2010تک تھاذرائع کئی سالوں بعد اس اچانک انکوائری کو گزشتہ روز کے ڈی اے میں پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ یونین کا ریفرنڈم میں ہار جانا اور ایم کیو ایم کی یونین کی کامیابی سے جوڑ رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید