• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ کا طویل فاصلے پر مار کرنے والے میزائل سائپر 1 ڈی کا کامیاب تجربہ

انقرہ( نیوز ڈیسک)ترکیہ نے طویل فاصلے پر مار کرنے والے نئے میزائل سائپر1ڈی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق فضائی دفاع کے لیے ملکی سطح پر تیار کیا گیا میزائل سائپر1ڈی بحری جہازوں سے عمودی انداز میں لانچ کیا جاسکتا ہے۔ترک سرکاری ذارئع کا کہنا ہے کہ سائپر 1 ڈی میزائل کی حد ضرب 100 کلو میٹر سے زائد ہے اور اس کا تجربہ نیشنل ورٹیکل لانچ سسٹم (MIDLAS) سے کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید