• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئرپورٹ، غیر قانونی ہجرت، امیگریشن کے 2 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مسافروں کی غیر قانونی ہجرت میں ملوث تعینات ایف آئی اے امیگریشن کے 2اہلکار گرفتار کر لیے گئے  دونوں اہلکار   فلپائن اور ازبکستان بھجوانے کے نام پر فی کس 50 ہزار روپے میں ڈیل کرتے تھے،ابتدائی تفتیش،ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ سلمان لیاقت نے سرپرائز چیکنگ کی تو اے ایس آئی ارشد اور کانسٹیبل مجاہد دوران ڈیوٹی موبائل استعمال کر رہے تھے ایف آئی اے امیگریشن سٹاف کو دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، شک کی بنیاد پر اہلکاروں کے موبائل فون چیک کئے گئے تو دونوں اہلکار بیرون ملک جانے والے مسافروں اور ایجنٹوں سے رابطے میں تھے، ملزمان کے موبائل فونز سے غیر قانونی امیگریشن سے متعلق اہم شواہد برآمد کر لئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید