کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ جنگ کیخلاف احتجاج، اسرائیلی ٹیم اطالوی سائیکلنگ ریس سے بے دخل، مقامی حکومت کا ٹیم اخراج کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے مہنا تھا صہیونی ریاست غزہ میں سنگین جرائم کی مرتکب ہو رپی ہے، عالمی کھیلوں و ثقافتی تقریبات سے اسرائیلی بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ اس بات کا امکان ہے کہ یوایفا و یوروویژن میں بھی پابندیوں کا سامنا کرنس پڑ سکتا ہے۔ اطالوی سائیکلنگ ریس گیرو ڈیل ایمیلیا کے منتظمین نے اسرائیلی ٹیم اسرائیل پریمیئر ٹیک کو عوامی سلامتی کے خدشات کے باعث مقابلے سے باہر کر دیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب اسپین میں ہونے والی ویولٹا اے اسپانا ریس فلسطین کے حامی مظاہروں کے سبب متاثر ہوئی اور اس کا آخری مرحلہ منسوخ کرنا پڑا۔ منتظم ادریانو ایمیچی نے کہا کہ "کھلاڑیوں، عملے اور ناظرین کی حفاظت کے پیشِ نظر یہ فیصلہ ناگزیر تھا کیونکہ ریس کے دوران کسی بڑی رکاوٹ کا خطرہ موجود تھا۔