اسلام اباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں، کچھ مطالبات آزاد کشمیر کے آئین میں تبدیلی کے بغیر ممکن نہیں ہیں،انہیں مشورہ ہے کہ آئینی ترمیم اور دیگر مسائل پر پرامن طریقے سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں ، آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ معرکہ حق میں شکست سے بھارت کا مسئلہ کشمیرسےمتعلق بیانیہ زمین بوس ہوگیا، پوری دنیا نے مان لیا کہ مسئلہ کشمیر ریجنل یا دوطرفہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے اور انشاء اللہ یہ اب حل ہوگا۔