کراچی (اسد ابن حسن) تین برس سے کینیڈا کو انتہائی مطلوب شخص ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد انٹرپول کے ذریعے قطر سے گرفتار ہو گیا۔ 38 سالہ ربیح الخلیل کینیڈا میں مقیم تھا اور بعد میں اس پر قتل کا الزام لگا ساتھ ہی یہ بھی الزام لگا کے وہ کوکین کی اسمگلنگ نے بھی ملوث ہے۔ کینیڈین پولیس جب تفتیش کر رہی تھی اسی دوران وہ فرار ہو کر قطر چلا گیا اور تین برس سے چھپا ہوا تھا۔ گزشتہ ماہ اس کے ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے اور انٹرپول کو فراہم کر دیے گئے۔ انٹرپول نے قطری پولیس کی معاونت سے ملزم کو ایک پناہ گاہ سے گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کے سفری دستاویزات تیار کیے جا رہے ہیں جس کے بعد اس کو کینیڈا منتقل کر دیا جائے گا۔