• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد سے سسرال ملنے آنے والا نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیصل آباد سے سسرال سے ملنے آنے والا نوجوان ڈاکوئوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانہ کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے 11رحمت چوک ایم ایم کالونی گلی نمبر13میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 30سالہ سجاد ولد شوکت جاں بحق ہوگیا،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتوم نوجوان کی میت کو اسپتال منتقل کی اور کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائےوقوعہ کوسیل کرکے شواہدجمع کئے گئے،ہیڈ محرر تھانہ اقبال مارکیٹ اے ایس آئی قطب الدین نے بتایا ہے کہ مقتول کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ چند روز قبل کراچی میں اپنے سسرال سے ملنے آیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید