ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی وقیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے شکیلہ کا موبائل فون چوری ہوگیا جب کہ اسی تھانے کی حدود سے وسیم کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا، سیتل ماڑی کے علاقہ سے اویس کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا جب کہ اسی تھانے کی حدود سے محسن اور شاہزیب کے بھی موٹر سائیکل چوری ہوگئے، لوہاری گیٹ کے علاقہ سے وہاب اور خالد کے موٹر سائیکل چوری ہوگئے، تھانہ حرم گیٹ کے علاقہ سے عطیہ بی بی کا موبائل فون جب کہ عطا کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا ،تھانہ کینٹ کے علاقہ صادق کا موٹر سائیکل جب کہ اسی تھانے کی حدود سے دیان کے گھر سے لیپ ٹاپ نقدی و سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ مظفر آباد کے علاقہ سے فاروق کے جانور چوری ہو گئے ، تھانہ قطب پور کے علاقے سے ناصر کی نقدی چوری ہوگئی ،تھانہ شاہ شمس کے علاقے سے اکرم کی نقدی و موبائل فون چوری ہوگیا جب کہ تھانہ گلگشت کے علاقہ سے فضل کا موبائل فون چوری ہو گیا۔