• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی پانی اُترنے والے علاقوں کی بجلی کی سپلائی بحالی کا کام جاری ہے، میپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں سیلابی پانی اُترنے والے علاقوں کی بجلی کی سپلائی بحالی کا کام جاری ہے۔ تمام 13اضلاع میں ایک لاکھ48 ہزار321صارفین کی بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی۔ جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں 135فیڈرز سے بجلی کی ترسیل جزوی طورپر جبکہ43فیڈرز سے مکمل بحال کی گئی ہے ۔ضلع ملتان کے59ہزار867، ضلع ساہیوال میں 15ہزار 610،ضلع پاکپتن کے 2 ہزار 885، ضلع رحیم یار خان کے4 ہزار990، ضلع بہاولپور میں 15،ضلع لودہراں میں 898، ضلع خانیوال میں26ہزار 826، ضلع بہاولنگر میں 2 ہزار772، ضلع مظفرگڑھ میں30 ہزار834، ضلع راجن پور میں 200اورضلع کوٹ ادو میں 235 صارفین کی بجلی بحال کردی گئی ہے ۔
ملتان سے مزید