• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مقدمے میں گرفتار ایک ملزم کو پھانسی اور دوسرے کو عمر قید کی سزا

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں گرفتار مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر مجرم طیب کو پھانسی اور مجرم دلاور عرف ببا کو عمر قید کی سزا سنا دی ،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ مجرم طیب مقتول کے ورثاء کو 25لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کرے گا، ترجمان ملتان پولیس کے مطابق مجرمان نے سال 2023 میں تھانہ پاک گیٹ کی حدود میں احمد بلوچ کو ناحق قتل کیا تھا،پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا،جس پر معزز عدالت کی طرف سے مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر مجرم طیب کو پھانسی اور مجرم دلاور عرف ببا کو عمر قید کی سزا سنائی دی گئی۔
ملتان سے مزید