• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان تجارت و صنعت ملتان کا سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس عام

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایوانِ تجارت و صنعت ملتان (ایم سی سی آئی) کا 66 واں سالانہ جنرل باڈی کا اجلاسِ عام منعقد ہوا، جس میں کاروباری و صنعتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں گزشتہ سال 65 ویں سالانہ اجلاس عام کے منٹس کی متفقہ منظوری دی گئی، جبکہ ایوان کی سالانہ رپورٹ 25-2024، آڈٹ رپورٹ 25-2024 اور مالی سال 26-2025 کا بجٹ سیکرٹری جنرل نے پیش کیا جسے جنرل باڈی کے ممبران نے منظور کیا، اس موقع پر سیکرٹری جنرل ایوان محمد شفیق نے ایوان کے میمورنڈم اینڈ آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن میں ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ اور ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں قانونی تبدیلیاں اور ڈی جی ٹی او کی ہدایات کے مطابق کی گئی ترامیم کو جنرل باڈی ممبران کے سامنے تفصیلاً پیش کیا جس کی منظوری جنرل باڈی کے تمام ممبران نے فل ہاؤس میں دی اور اس ضمن میں سپیشل قرارداد بھی پاس کی، نئے سال کیلیے آڈیٹرز اور لیگل ایڈوائزر کے تقرر کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس میں شریک اہم شخصیات میں ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں بختاور تنویر شیخ سینیئر نائب صدر محسن خواجہ، نائب صدر اظہر بلوچ، خواجہ محمد یوسف، خواجہ محمد حسین، میاں فضل الہٰی شیخ، خواجہ صلاح الدین، خواجہ محمد الیاس، مجید اللہ خان، سید افتخار علی شاہ، نوید اقبال چغتائی، سید ثاقب علی، ندیم احمد شیخ، محمد وسیم شیخ، چوہدری طارق کریم، ظفر اقبال صدیقی، احتشام الحق، شیخ فیصل سعید، شیخ محمد امجد، محمد یونس غازی، خواجہ محمد علی، طلعت جاوید، شیخ طاہر امجد، جہانزیب دھرالہ، محمد طارق خان، کرن امجد، اور بڑی تعداد میں ویمن ونگ ایم سی سی آئی کی کاروباری خواتین اور سیکرٹری جنرل ایوان محمد شفیق موجود تھے، شریک رہنماؤں نے صدر میاں بختاور تنویر شیخ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ایوانِ تجارت و صنعت ملتان جنوبی پنجاب کے معاشی حب کے طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
ملتان سے مزید