• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پالیسی ریٹ کم اور سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امدادی اقدامات کرے، میاں راشد اقبال

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، میاں راشد اقبال نے حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے پالیسی ریٹ میں فوری کمی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ پر تیسری میٹنگ بھی ہو چکی ہے، مگر تاجر اور صنعتکار برادری کو شدید مایوسی کا سامنا ہے کیونکہ شرح سود میں آدھا فیصد کی بھی کمی نہیں کی گئی۔ تمام کاروباری حلقے پرامید تھے کہ شرح سود میں کم از کم 9 فیصد تک کمی کی جائے گی، اور آئندہ میٹنگ میں اسے مزید کم کر کے 6 فیصد تک لایا جائے گا، تاکہ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے۔ 
ملتان سے مزید