• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران ناز سینما ڈبل پھاٹک چوک انتخابات میں تاجر امن دوست گروپ کامیاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ناز سینما ڈبل پھاٹک چوک کے انتخابات تاجر امن دوست گروپ نے میدان مار لیا سلیم مقبول 15ووٹوں کی برتری سے صدر منتخب ہو گئے۔انتخابات کے سلسلہ میں کل 235ووٹوں میں سے 234کاسٹ ہوئے 2ووٹ مسترد ہوئے تاجر امن دوست گروپ نے 123جبکہ تاجر اتحاد گروپ نے 108ووٹ حاصل کئے یوں تاجر امن دوست گروپ 15ووٹوں کی واضح برتری سے کامیاب قرار پا یا جس کے نومنتخب عہدیداران میں صدر سلیم مقبول سینیئر نائب صدر ذوالفقار عالم،جنرل سیکرٹری حاجی زاہد جمیل چیئرمین شیخ ساجد سہیل وائس چیئرمین جمیل بھٹی،نائب صدورآصف خان،محمد علی،محمد یاسر یاسین،فنانس سیکرٹری محمد عظیم شامل ہیں۔ 
ملتان سے مزید