ملتان (سٹاف رپورٹر) چٹخارے دار اچار کے نام پر شہریوں کو زہر بیچنے والے عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ، فوڈ سیفٹی ٹیم نے گلی نمبر 14 مجاہد کالونی وہاڑی میں اچار یونٹ کی انسپکشن کی، 6000 کلو فنگس زدہ اور بدبودار اچار تلف اور اچار یونٹ کے مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خوراک کے نام پر شہریوں سے دھوکہ دہی اور جعل سازی کرنے والے عناصر کو رعایت نہیں دی جائے گی۔