ملتان (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان پریس کلب میں پاک فلسطین ایکشن کولیشن کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جاری ظلم و بربریت پوری انسانیت کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ اور او آئی سی کو چاہیے کہ وہ فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان ایک مستقل اور دوٹوک پالیسی بنا کر فلسطینی عوام کی کھل کر حمایت کرے۔ اس موقع پر جواد ذوالفقیل بھٹہ اور مولانا محمد اظہر نے بھی خطاب کیا اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔