ملتان (سٹاف رپورٹر) رستم ایشیاءو پاکستان بشیر بھولا بھالا پہلوان،عثمان بلو پہلوان،قمر پہلوان،پپو بھارا پہلوان و دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیسی کشتی کو ختم کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے جلد دیسی کشتی فیڈریشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے ملتان سمیت ملک بھر میں پہلوانوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں کیونکہ ریسلنگ فیڈریشن کے موجودہ صدر دیسی کشتی کو ختم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے جس کی وجہ سے پہلوانوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہےجس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لیں اور ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کو فی الفور ان کے عہدے سے فارغ کریں۔