• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی نعت خوان ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 46 ویں کل پاکستان نعت کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی نعت خوان ایسوسی ایشن کے زیراہتمام درگاہ حضرت غوث بہاوٴالدین زکریاؒ کے احاطے میں 46 ویں کل پاکستان نعت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے ثناء خوانوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ امیر جماعت اہل سنت پاکستان علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے خطاب میں کہا کہ ہماری منزل نظام مصطفیﷺ کا نفاذ ہے جس سے ملک بحرانوں سے نجات پا سکتا ہے۔ رکن قومی اسمبلی مخدوم زادہ زین قریشی نے کہا کہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جیل سے نعت کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد بھیجی ہے۔ مخدوم ذوہیب گیلانی، لالہ وارث شہزاد، علامہ فاروق سعیدی، علامہ ڈاکٹر صدیق قادری اور دیگر مقررین نے کہا کہ یہ سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا۔ کانفرنس میں علامہ مظہر سعید کاظمی، مخدوم زین قریشی، پروفیسر عبدالرؤف روفی، حافظ نور سلطان، حمید نواز عاصم، وحید نواز، حامد نواز سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میں ثناءخوان اور شخصیات شریک ہوئیں۔
ملتان سے مزید