ملتان (سٹاف رپورٹر ) دی سٹی سکول ملتان میں میٹرک، او لیول اور اے لیول کے شاندار نتائج کی خوشی میں "ہائی اچیورز سیریمنی" کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی اقبال چانڈیہ نےکہا کہ ملک کے مستقبل کو روشن کرنے کے لیے ایسے ادارے اور طلبہ باعثِ فخر ہیں، تعلیم نہ صرف فرد بلکہ پورے معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے، آج کے یہ نوجوان کل کو پاکستان کی قیادت کریں گے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کو بہترین تعلیم و تربیت فراہم کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پیمرا محمد عثمان نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کی مشترکہ کاوشیں طلبہ کے کردار سازی اور کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں،ایسے ایونٹس بچوں کو مزید محنت کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔وائس پرنسپل ندا جاوید خان نے کہا کہ دی سٹی سکول ملتان ہمیشہ سے معیاری تعلیم اور اعلیٰ کارکردگی کے لئے جانا جاتا ہے ہیڈ مسٹریس ہما عزیز ، سینئرمسٹریس ثمرہ جبین اور دیگر سینئرز نے بھی خطاب کیا ۔