اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 نئے ڈینگی کیسز سامنے آگئے ہیں، دیہی علاقوں سے 25 جبکہ شہری علاقوں سے 11 ڈینگی کیس ریکارڈ کیے گئے ڈینگی کی صورتحال سے متعلق یومیہ سرویلینس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر 265 مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، لاروا انسپکشن کے دوران 6 مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا جبکہ 15 مقامات کلیئر قرار دیے گئے، ہائی رسک علاقوں میں فوری طور پر اسپرے اور فوگنگ کی کارروائیاں مکمل کی گئیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد افراد گرفتار جبکہ مختلف مقامات سیل کیے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے گزارش کی ہے کہ کسی بھی مقام پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر ضلعی کنٹرول روم کو دیں، لاروا تلفی اور فیلڈ انسپکشنز کا عمل روزانہ کی بنیاد پر بلاتعطل جاری رہے گا۔