راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے منشیات سپلائر سمیت 10 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے۔راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات سپلائرزکو گرفتار کرکے3 کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 570 گرام چرس برآمد کی، جب کہ تھانہ صادق آباد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 500 گرام چرس برآمد کرلی ادھرراولپنڈی پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کرکے 30لیٹر شراب برآمد کرلی،تھانہ صادق آبادپولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے20لیٹر شراب جب کہ تھانہ وارث خان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 10لیٹر شراب برآمد کرلی۔پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے 3 ملزموں کو گرفتار کرکے4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ،تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کرکے 3 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکرلئے۔