• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرگی کے علاج میں طبی تھراپی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) ایپی لیپسی فائونڈیشن پاکستان کی صدر اور ملک کی معروف نیورو فزیشن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ نیوروموڈولیشن مرگی کے مرض کی نگرانی اور نگہداشت کے انتظام کے چیلنجوں کے جدید حل کی تلاش میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اتوار کو اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ ” بین الاقوامی نیورولوجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مرگی کے علاج کی ادویات پر سبسڈی دینے کا مطالبہ کیا۔ اختتامی سیشن کی صدارت ڈاکٹر میاں ایاز الحق، نے کی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، پروفیسر نادر ظفراور پروفیسر خرم حق نواز ، پروفیسر سیت اوزترک (ترکیہ) ، ڈاکٹر احمد آصف ، پروفیسر نائلہ نعیم شہباز، پروفیسر یاسر ایاز اور پروفیسر اطہر جاوید نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ VNS اور DBS سے لے کر زیادہ جدید ترین RNS تک، یہ علاج ایسے مریضوں کے نتائج کو تبدیل کر رہے ہیں جنہیں پہلے ناقابل علاج سمجھا جاتا ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے نوجوان نیورولوجسٹ کی تربیت کے لیے ایک قومی پروگرام شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسلام آباد سے مزید