اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) گلوبل صمود فلوٹیلا اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیےسول سوسائٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام اتوار کو ثنیشنل پریس کلب کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریو ں، انسانی حقوق کے کارکنان، طلباء، میڈیا نمائندوں، اور پیشہ ور افراد نے شر کت کی،مظاہرے کی قیادت ڈاکٹر عبدالسلام نے کی۔ شر کاء نے فلسطین کے حق اور اسر ئیلی جارحیت کے خلاف زبر دست نعر بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر عبدالسلام نےکہا کہگلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کے بھوکے،زخمی و بیماربچوں اور مایوس عوام کے لیے امید کی آخری کرن ہے،۔