• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کا افغانستان سے متعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے

کوئٹہ( پ ر) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے افغانستان سے متعلق بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ خواجہ آصف نےپہلے سلطان محمودغزنوی کےمتلعق ہرزہ سرائی کی اوراب کہتا ہے کہ افغانستان دشمن ملک ہےیہ بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف وزارت دفاع جیسے اہم منصب پر فائز ہیں افغانستان کےخلاف تعصب پر مبنی بیان سے ہمسایہ ملک سے تعلقات خراب ہونگے شہبازشریف نوازشریف اورمسلم لیگ کی قیادت کو چاہیئے کہ خواجہ آصف کے بیانات کانوٹس لیں انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک کے مابین اتحاد اور بہتر تعلقات کی ضرورت ہے پاکستان اور افغانستان کی ترقی اور بقاء ایک دوسرے پر منحصرہے ہمارے ملک میں افغانستان سے نہیں حکمرانوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آگ لگی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف کوفوری طورپرافغان قوم سےمعافی مانگ لینی چاہیئے۔
کوئٹہ سے مزید