• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کامیابیاں خوش آئند ہیں، اے، ڈبلیو، پی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی ورکرز پارٹی بلوچستان کےصوبائی بیان میں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شاندار جدوجہد اور کامیابیوں کا خیرمقدم اور عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک میں حصہ لینے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے روایتی اور اشرافیہ کی سیاست کو ترک کرکے عوام کے حقیقی مسائل کو اجاگر اور حقیقی معنوں میں عوامی تحریک کو +گے بڑھانے میں جو انقلابی کردار ادا کیا اس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے عوامی ورکرز پارٹی بلوچستان روایتی طرز سیاست کو ترک کرکے عوامی مزاحمت کو اگے بڑھانے کو قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھتی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے عوام کے لئے ضروری اشیا کی قیمت کم کرکے حکومت نے کوئی احسان نہیں کیا بلکہ کشمیری عوام نے اپنی قوت دکھاکر اپنے مطالبات منظور کرائے۔
کوئٹہ سے مزید