کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان نے پارٹی سے استعفیٰ دےدیا روبینہ عرفان نےگزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ خالد مگسی کو استعفیٰ ارسال کیا ہے جس کے متن میں کہا ہے کہ مجھے پارٹی کیلئے کام کرنے کا اعزاز حاصل رہا ہے لیکن اب میرے ذاتی نظریات اور پارٹی کی سمت میں واضح تبدیلی آگئی ہے جس کی وجہ سے میں پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتی ہوں اس حوالے سے رابطہ کرنے پر روبینہ عرفان نے بی اے پی سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن وہ بلوچستان اور یہاں کے عوام کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہیں گی انہوں نے کہا کہ میرے اپنے اصول اور نظریات ہیں جن پر آج بھی قائم ہوں۔