• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی :BHU صحت کی بہترسہولیات فراہم کررہے ہیں، ڈی ایس ایم

نوشکی(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی ریاض احمد مینگل نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ نوشکی ڈسٹرکٹ میں پی پی ایچ آئی کے 13 بیسک ہیلتھ یونٹ دیہی علاقوں کے باشندوں کو صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ادویات کی گرانٹ میں اضافہ کر دیا گیا ہے 70 ہزار کی بجائے اب ایک لاکھ 25 ہزار روپےماہانہ کرنے سے دیہی علاقوں کے باشندوں کو ادویات کی فراہمی میں کافی بہتری آ ئی ہے بی ایچ یو ریکو بی ایچ یو نوکجو میں جلد ہی لیبر روم کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی جس سے علاقے کی خواتین کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہو گی بی ایچ یو ریکو کو ماڈل بی ایچ یو بنانے کے لیے کوشاں ہیں اس میں دو ایڈیشنل کمرے اور ایمبولینس کی فراہمی سے علاقے کے باشندوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہو گی تمام بیسک ہیلتھ یونٹس میں مکمل سرجری کٹس ٹیبل شیث بیڈ شیٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی عمل میں لائی گئی ہےاس موقع پر ڈی ایس او ڈاکٹر مقصود بلوچ اور سوشل آرگنائزر حمید بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے۔
کوئٹہ سے مزید