کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ملاوٹ کی روک تھام کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی مہم جاری ہے مختلف علاقوں میں دکانوں ، دودھ بردار گاڑیوں اور ڈیریوں میںدودھ کی جانچ پڑتال کی گئی ناقص اور ملاوٹ شدہدودھ کی فراہمی پر 6 دودھ فروشوں پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ متعدد دکانداروں کو اصلاحی ہدایات جاری کی گئیں علاوہ ازیں آپریشن ٹیموں نے کارروائی کے دوران 150 لیٹر ملاوٹ شدہدودھ اور غیر معیاری دہی کو تلف کیاگیا مجموعی طور پر 4220 لیٹر دودھ اور سیکڑوں کلو دہی کا موقع پر معائنہ کیا گیا کارروائیاں پراناسبزل، نواں کلی کے مضافات اور جتک اسٹاپ میں کی گئیں ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔