• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی میں کرینہ جیسی خوبیوں والی بات پر کیارا ایڈوانی برہم

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے سوشل میڈیا پیج پر کڑی تنقید کی جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ چاہتی ہیں ان کی بیٹی میں کرینہ کپور جیسی خوبیاں ہوں۔

واضح رہے کہ کیارا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا جس میں ان کے پرانے بیان کو ان کی نومولود بیٹی سے جوڑا گیا تھا۔ ان کے ردعمل پر نیٹ صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

کیارا ایڈوانی جنکی فروری 2023 میں ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ شادی ہوئی تھی اس سال 15جولائی کو انکے ہاں بیٹی پیدا ہوئی۔ بیٹی کی پیدائش کے فوراً بعد ان کا ایک پرانا بیان انٹرنیٹ پر گردش کرنے لگا، جس میں انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کی بیٹی میں کرینہ کپور کی خوبیاں ہوں۔ 

انسٹاگرام پر یہ پوسٹ دیکھ کر کیارا نے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ پرانے انٹرویوز کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا یہ بات فلم گڈ نیوز کے پروموشنز کے دوران کہی گئی تھی۔ اسلیے پرانے انٹرویوز کو سیاق و سباق سے ہٹ کر شیئر غلط ہے۔

صحت سے مزید