• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کا قطری وزیراعظم کو فون، دوحہ حملے پر معافی مانگ لی

کراچی(رفیق مانگٹ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے وائٹ ہاؤس سے فون کال کے دوران 9 ستمبر کو دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے پر معافی مانگ لی۔ یہ فون کال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں ہوئی، جو نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کر رہے تھے۔ نیتن یاہو نے قطری سرزمین کی خلاف ورزی اور ایک قطری سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔بلوم برگ، ٹائمز آف اسرائیل، العربیہ ، ایکسوس و دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق9 ستمبر کو اسرائیل نے دوحہ کے ایک رہائشی کمپاؤنڈ پر میزائل حملہ کیا، جس کا ہدف حماس کے سینئر رہنما تھے۔ حملے میں پانچ حماس ارکان اور ایک قطری سیکیورٹی گارڈ شہید ہوئے، اس حملے سے دوحہ میں خوف و ہراس پھیلا اور قطر نے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔ حملے نے غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالوں کی رہائی کے لیے قطر کی ثالثی کی کوششوں کو نقصان پہنچایا، کیونکہ قطر نے مذاکرات سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔اسرائیلی چینل 12 کے مطابق، نیتن یاہو نے چند منٹ کی گفتگو میں قطری وزیراعظم سے معافی مانگی اور وعدہ کیا کہ اسرائیل قطر میں مزید ایسے حملے نہیں کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید