اسلام آباد(جنگ رپورٹر)ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ،جسٹس یحیٰ آفریدی نے اعلیٰ عدلیہ کے بعض ججوں کے خلاف دائر کی گئی شکایات کا جائزہ لینے کے لئے18 اکتوبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس میں مختلف ججوں کے کیخلاف دائر شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔