• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خانم کو پارٹی معاملات میں مداخلت سے روک دیا

راولپنڈی (خبر نگار)بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خانم کو پارٹی معاملات میں مداخلت سے روک دیا۔ تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے 27 ستمبر کو پشاور میں ہونے والے جلسے کے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اس حوالے سے پارٹی کو اہم ہدایات بھی دی ہیں۔ علیمہ خان براہ راست پارٹی امور میں دخل اندازی نہیں کرتیں بلکہ صرف بانی پی ٹی آئی کا پیغام عوام تک پہنچاتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایت ہے کہ پارٹی عہدیدار اور رہنما ہی پارٹی چلائیں گے۔گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضحطور پر کہا ہے کہ جلسے کے انتظامات بہتر ہو سکتے تھے، انہیں جلسہ گاہ میں مٹی اڑنے اور دیگر مسائل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 

اہم خبریں سے مزید