ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔تھانہ سیتل ماڑی اور دہلی گیٹ پولیس نے دوران گشت بھیک مانگتے ہوئے ملزمان شاکر ‘ قیصر‘ قیصر جمیل‘ بلال اور خلیل احمد کو قابو کیا ملزمان شہریوں سے بھیک مانگ کر تنگ کررہے تھے ۔پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔جلیل آباد پولیس کو نعمان عابد نے بتایا کہ دوران چیکنگ ناجائز منافع خوری ملزم ارشد کی دوکان پر پہنچے تو ملزم نے دوکان پر ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کی ہوئی تھی اشیا خرد نوش مہنگے داموں فروخت کرتے ہوئے پایا گیا۔نیوملتان پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت علی شان سے ہوئی کے قبضے سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک ہی شخص کیخلاف دو مقدمات درج کرلیے ۔چہلیک پولیس کو مشتاق عامر نے بتایا کہ ملزم محمد سلیم نے مختلف اوقات میں 1لاکھ 73ہزار اور 9لاکھ روپے کے عوض چیک دیئے جو مقرر وقت پر جعلی و بوگس پائے گئے۔دوشیزہ کو اغوا کرنے کے الزام میں پولیس نے عورت سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔قادر پورراں پولیس کو سکینہ مائی نے بتایا کہ گھاس کاٹ کر گھر پہنچی تو میری بیٹی اریشہ موجود نہ تھی پتا جوئی کی تو معلوم ہوا کہ ملزمان عدنان ، وارث اور زبیدہ بی بی بیٹی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔