ملتان (سٹاف رپورٹر)شہر اولیاء میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملک شاپس، سویٹس یونٹس، ریسٹورنٹس اور ڈرنک کارنرز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، 52 لٹر ملاوٹی دودھ، 46لٹر رینسڈ آئل، 10کلو ملاوٹی اجزا اور 150لٹر ناقص مشروبات تلف کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق شاہ رکن عالم، شیر شاہ اور گلگشت کالونی ملتان میں 3 بیکریوں کو ناقابلِ سراغ ملاوٹی اجزا استعمال کرنے، فلٹر کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونےپر 2 لاکھ 15 ہزار روپے کے جرمانے، ماڈل ٹاؤن اور مال آف ملتان میں کھانوں میں ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال کرنے، فریزر میں باسی سبزیوں کی سٹوریج پر 2 ریسٹورنٹس کو 90 ہزار روپے، شجاع آباد، بابا صفرا میں 3 سوڈا واٹر فیکٹریز کو برکس ولیو زیرو ہونے، فرش پر گندے پانی کی موجودگی ہونے پر 50 ہزار روپے کے جرمانے اوریونین کونسل ملتان کے قریب ملک شاپ کو فیٹ کی کمی پائے جانے، صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر 8000 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔