• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحصیل علی پور کو آفت زدہ قرار ، ہر متوفی کے لواحقین کو ایک کروڑ دیا جائے، سابق نائب ناظم علی پور

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سابق نائب ناظم علی پور سردار محبوب عالم جتوئی ایڈووکیٹ نے مہر امجد سعید سومرو اور تصور علی کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سے اپیل ہے کہ علی پور تحصیل کو آفت زدہ قرار دیا جائے مرنے والے افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے فی کس ،مکان گرنے پر ایک کروڑ اور سیلاب میں مرنے والے جانوروں کی قیمتیں ادا کرکے عوام کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔حالیہ سیلاب میں تحصیل علی پور کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے تحصیل کی 14یونین کونسلز بری طرح متاثر ہوئیں، اب بھی سات یونین کونسلز میں آٹھ آٹھ فٹ پانی کھڑا ہے حکومت کے مطابق اموات ہوئیں لیکن حقیقت میں سوا سو سے زائد لوگ جان کی بازی ہار گئے اور کروڑوں مالیتی کی فصلیں تباہ ہوئیں جبکہ عمارتوں اور گھروں کے نقصانات کا اندازہ اربوں روپے ہے ۔
ملتان سے مزید