ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، ملک ریاض حسین سامٹیہ، ایم پی اے میاں کامران عبداللہ مڑل اور راو ساجد علی نے کہا ہے کہ پنجاب کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز انا اور غرور کی سیاست چھوڑ کر سیلاب متاثرین کی عملی مدد کریں۔ رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ جلالپور اور علی پور میں ن لیگی رہنماؤں کی ذاتی زمینیں بچانے کے لیے وسیع علاقے پانی میں ڈبو دیے گئے جس سے تباہی اور جانی نقصان ہوا، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی مسائل کی نشاندہی کرتی رہے گی۔