ملتان ( سٹاف رپورٹر)ملتان کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجرمان ارشد،فیاض اور احسن کو عمر قید کی سزائیں سنادی۔دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرمان ارشد،فیاض اور احسن کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ مجرمان مقتول کے ورثاء کو 25، 25 لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کرینگے۔ مجرمان نے سال 2021 میں تھانہ قطب پور کی حدود پرانا شجاع آباد روڈ میں محمد اکبر اور جام شملہ کو ناحق قتل کیا تھا ۔