ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فورس کی کارکردگی اور جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع کی رپورٹ پیش کی۔کمشنرنے کہا کہ پیرا فورس فیلڈ میں باقاعدہ پیٹرولنگ کرے اور مختلف مقامات پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائے تاکہ عوام میں احساس تحفظ پیدا ہو۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فورس تجاوزات، ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کیخلاف بروقت کارروائیاں کرے۔