ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے شہر اولیا میں بیوٹیفکیشن اور یادگاروں کی تعمیر کی روایت برقرار رکھتے ہوئے نشتر چوک پر تعمیر کی جانے والی یادگار کا افتتاح کر دیا، اس سلسلے میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں ڈی جی ایم ڈی اے راشد ارشاد حسین، ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ مبشر الرحمان سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی، اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیوٹیفکیشن وژن کے تحت شہر اولیا میں یادگاروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جب کہ ڈی جی ایم ڈی اے نے کہا کہ سات اعشاریہ پانچ ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ یادگار ملتان کی تاریخی اور ثقافتی شناخت میں اضافہ کرے گی۔