ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ راجہ رام نے چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب عامر عرف عامری گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر کے 3لاکھ روپےبرآمد کرلیے، 4مقدمات ٹریس ، پولیس تھانہ راجہ رام نے چوری و رابری کی وارداتوں میں مطلوب عامر عرف عامری گینگ کے 2ارکان جس میں محمد عامر اور محمد ساجد شامل ہیں کو گرفتار کیا۔پولیس نے کارروائی کے دوران 3لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی۔ملزمان نے دوران تفتیش چوری کی وارداتوں کے 04 مقدمات کا انکشاف کیا۔